براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
كيا ايك ماہ سے زيادہ مدت تك زيرناف بال صاف نہ كرنے والے كى نماز قبول ہوتى ہے ؟
الحمد للہ:
زيرناف ـ قبل كے ارد گرد والے ـ بال
مونڈنے فطرتى سنت ميں شامل ہوتے ہيں، اور انہيں چاليس يوم سے زيادہ دير تك نہيں
رہنے دينا چاہيے بلكہ اس سے پہلے مونڈنا ضرورى ہے، اس كے متعلق حديث بھى وارد ہے.
اور چاليس يوم سے زيادہ مدت كى تاخير
كا نماز كى صحت پر كوئى اثر نہيں پڑتا، بلكہ ايسا كہنا شرعى احكام سے لاعلمى اور
جہالت ہے.
