براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
حج کا کیا حکم ہے ؟ اوراس کےوجوب کا انکارکرنے والے شخص کا حکم کیا ہوگا ؟
الحمد للہ:
حج دین اسلام کے ارکان میں سے ایک
رکن ہے ، لھذا جس نے بھی بیان ہونے کے بعد اس کا انکار کیایا اس سے بغض رکھا تووہ
کافر ہے ، اسے توبہ کروائي جائےگی اگر توبہ کرلے توٹھیک وگرنہ اسے قتل کردیا جائے
گا ۔
اورحج کی استطاعت رکھنے والے شخص پرواجب
ہےکہ وہ فریضہ حج کی ادائيگي میں جلدی کرے کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ اوراللہ تعالی نےاستطاعت رکھنے
والے لوگوں پربیت اللہ کا حج کرنا فرض کردیا ہے ، اورجوکوئي کفر کرے تواللہ تعالی (
اس سے بلکہ ) تمام دنیا سے بے پرواہ ہے } آل عمران ( 97 ) ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے
والا ہے ۔
