کیا حج کی بنا پرعورت کےلیے مانع حیض گولیاں استعمال کرنی جائزہیں تا کہ وہ لوگوں کے ساتھ حج کرسکے ؟

الحمد
للہ :

ایام رمضان میں
عورت کےلیے مانع حیض گولیاں استعمال کرنے میں کوئي حرج نہیں تا کہ لوگوں کےساتھ روزے
رکھے جاسکیں ، اورایام حج میں بھی لوگوں کے ساتھ طواف کرنے کے لیے مانع حیض گولیاں
استعمال کی جاسکتی ہیں تا کہ اعمال حج میں تعطل پیدا نہ ہوسکے ۔

اوراگرگولیوں کے علاوہ کوئي اورمانع
حیض چيزہوجس کے استعمال میں کوئي شرعی ممانعت نہ ہوتواس کے استعمال میں بھی کوئي
حرج نہيں ۔ اھـ

شيخ عبدالعزيز بن باز رحمہ اللہ
تعالی کی کلام ختم ہوئي
 .