براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میں احرام باندھتے وقت شرط کی دعا پڑھنا بھول گيا (إن حبسني حابس فمحلي حيث حبستني ) اگرمجھے کسی روکنے والے نے روک دیا تومیرے حلال ہونےکی وہی جگہ ہے جہاں تومجھے روک دے ، لیکن جب مکہ میں داخل ہونے لگے تومجھے یا دعا یاد آئي اورمیں نے اس وقت پڑھ لی توکیا یہ شرط صحیح ہوگي ؟
الحمدللہ
یہ صحیح نہيں اس لیے کہ شرط تواحرام باندھتے
وقت ہوتی ہے نہ کہ اس کے بعد ۔
شیخ بن بازرحمہ اللہ تعالی سے احرام باندھ کرکچھ مدت بعدمیں شرط لگانے کے بارہ
میں پوچھا گيا توان کا جواب تھا :
وہ ایسا نہيں کرسکتا ، بلکہ یہ تواحرام باندھتے وقت کہا جاتا ہے ، اوراحرام باندھنے
سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے دل سے جب احرام میں داخل ہونے کی نیت کرے ( اس وقت شرط لگانی
چاہیے ) اھـ دیکھیں : فتاوی ابن بازرحمہ اللہ تعالی ( 17/ 73 ) ۔
واللہ اعلم .
