براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
جب عورت کو مغرب کی اذان سے پانچ منٹ قبل ماہواری شروع ہوجائے تو کیا وہ روزہ مکمل کرے گی یا روزہ ختم کردے گي ؟
الحمد للہ
جب عورت کو سورج غروب ہونے سے قبل حیض شروع ہوجائے چاہے ایک لحظہ قبل ہی تو اس کا
روزہ باطل ہوجائےگا ، اوراسے اس دن کے روزے کی قضاء کرنا ہوگي ۔
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
جب عورت کو روزہ کی حالت میں غروب شمس سے ایک لحظہ قبل حیض شروع ہوجائے تواس کا
روزہ باطل ہوجائے گا ، اور اس روزے کی اس پر قضاء لازم ہوگی ۔ ا ھـ
دیکھیں : مجالس شھر رمضان صفحہ ( 39 )
عورت کے لیے حیض کی حالت میں روزہ رکھنا جائز نہيں ، اوراگر وہ روزہ رکھ بھی لے
تو اس کا روزہ صحیح نہيں ہوگا ۔
ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی مغنی میں لکھتےہيں :
حائضہ عورت جب بھی روزے کی نیت کرے اورتحریم کا علم ہونے کے باوجود کھانا پینا
چھوڑ دے تووہ گنہگار ہوگی اوراس کا وہ روزہ کافی نہيں ہوگا ۔ اھـ دیکھیں المغنی
لابن قدامۃ ( 4 / 397 )
واللہ اعلم .
