پہلی بیوی کی باری میں دن کے وقت دوسری بیوی کے بچوں کو پڑھانے کے لیے دوسری بیوی کے پاس جانے کا کیا حکم ہے ؟


الحمد للہ

ہم نے اس سوال کوفضیلۃ الشيح محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا
توان کاجواب تھا :

ایسا کرنا جائز نہیں ، بلکہ یہ حرام ہے ۔

سوال :

لیکن انہیں توتعلیم کی ضرورت ہے ؟

جواب :

بچوں کوباری والی بیوی کے پاس لایا جائے ۔

الشیخ محمد بن صالح العثیمین

واللہ اعلم .