براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا میں اپنی چچی کی طلاق کے بعد اس کا محرم شمار ہونگا ، اصل میں وہ میرے نانا کی بیٹی ہے ؟ اللہ تعالی آّپ کوجزائے خیر سے نوازے ۔
الحمد
للہ :
ابنۃ جد ( عربی
میں نانا اوردادا کو جد کہا جاتا ہے ) یا تو آپ کی خالہ ہوگي یا پھر پھوپھو ، اگر
تووہ آپ کے داد کی بیٹی ہے تووہ آپ کی پھوپھو لگے گی ، اوراگر وہ آپ کے نانا کی
بیٹی ہے تووہ آپ کی خالہ ۔
اورجب وہ آپ کی خالہ ( یعنی والدہ کی
بہن ) یا پھر پھوپھو ہو توآپ ان دونوں کے محرم ہیں چاہے وہ آپ کی چچی ہو یا نہ ہو (
پھوپھو چچي نہیں ہوسکتی ) اورسوال سے تویہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کے نانا کی بیٹی
یعنی آپ کی خالہ ہے ۔
واللہ اعلم .
