کیا خاوند یا پھر بیوی کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کوبے نماز سے روک لے یعنی وہ اسے اپنے قریب نہ آنے دے ؟

دوسرے معنوں میں کیا یہ جائز ہے کہ دونوں میں سے جب ایک بے نماز ہو تودوسرا اسے اپنے سے ہم بستری نہ کرنے دے ؟

الحمدللہ

بلکہ عورت پر واجب ہے کہ وہ اس معاشرت سے
اپنے آپ کوروک لے اوراسی طرح مرد پر بھی واجب ہے ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

{ تم کافرعورتوں کی ناموس اپنے قبضہ میں نہ رکھو } الممتحنۃ ( 10 ) ۔

توکسی بھی مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ کلی طور پربے نماز خاوند کی عصمت
میں رہے یا پھر غالباوہ نماز پڑھتا ہی نہ ہو ، بلکہ اس پر یہ ضروری ہے کہ وہ اس سے
علیحدگي اختیار کرے اوراس کے ساتھ باقی نہ رہے ۔

کیونکہ وہ کافر ہے اورمخرج عن الملۃ ہے ، ہم اللہ تعالی سے سلامتی وعافیت کے
طلبگار ہیں ۔

واللہ اعلم.