بچوں كو شوق دلانے اور ابھارنے كے ليے قرآن مجيد كا انعامى مقابلہ كرانے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

جب اس كا مقصد بچوں كو چھوٹى عمر ميں
ہى قرآن مجيد حفظ كرانے كا شوق دلانا ہو تو اس طرح كے مقابلے كرانا اچھى بات ہے،
اور اس ميں انہيں انعام و كرام اور ہدايا جاتا سے نواز كر قرآن مجيد پڑھنے كا شوق
دلانے ميں آپ كو اجروثواب حاصل ہو گا، اور پھر يہ نيكى و بھلائى ميں ايك دوسرے كے
تعاون ميں بھى شامل ہوتا ہے، اللہ تعالى كا فرمان ہے:

{ اور تم نيكى و بھلائى اور تقوى كے
كاموں ميں ايك دوسرے كا تعاون كرتے رہو }المائدۃ.

واللہ اعلم .