میں نے ستمبر 99 میں الحمد للہ اسلام قبول کیاتھا اورگٹار بجانے کا کام کرتاتھا میں یہ چاہتا ہوں کہ آیا میرے لیے اپناگٹار بیچنا ممکن ہے ؟

اوراسی طرح کمپیوٹر ، گرینڈر ، میکروفون ، اوردوسرے آلات جوکہ موسیقی کے علاوہ دوسرے کاموں میں استعمال ہوتے ہیں آیا میں بيچ سکتا ہوں اوراگران میں سے کسی بھی چيزکا بیچنا جائز نہیں تومجھے کیا کرنا چاہيۓ ؟

الحمدللہ

ہم نے مندرجہ بالا سؤال فضیلۃ الشیخ عبداللہ
بن عبدالرحمن بن جبرین حفظہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

اگریہ اشیاء غالب طور پریا پھراس کا استعمال حرام کام میں ہواورمباح کاموں میں
استعمال نہيں تو اس کا ضائع کرنا ضروری ہے ۔

اورجوبھی اللہ تعالی کا تقوی اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے کوئ‏ نہ کوئ
راستہ نکال دیتا اور اسے روزی وہاں سے دیتا ہے جہاں سے ملنے کا گمان بھی نہیں ہوتا
۔

موسیقی کے حکم کی معلومات کے لیے آپ سؤ‎ال نمبر (
5011 ) کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .