براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
ايك عورت جسے طلاق بائن ہو چكى تھى كا خاوند دوران عدت گاڑى كے ايكسيڈنٹ ميں فوت ہو گيا، اب وہ كونسى عدت بسر كريگى آيا بيوہ كى يا كہ طلاق كى ؟
الحمد للہ:
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ جناب محمد
صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
يہ عورت طلاق كى عدت پورى كريگى.
سوال:
كيا اس عورت كے ليے خاوند فوت ہونے
كى عدت بھى ہو گى ؟
جواب:
نہيں، اس عورت پر متوفى عنہا زوجھا
كى عدت نہيں ہوگى؛ كيونكہ طلاق بائن كى بنا پر اس عورت اس شخص كے سے تعلق منقطع ہو
چكا ہے ” انتھى
واللہ اعلم .
