براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میں عنقریب چوتھے بچے کی ماں بننے والی ہوں اوریہ ولادت میری خرابی صحت کی بنا پر آپریشن سے ہوگی ، اس سے قبل بھی تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں ، اب میری صحت کوخطرہ ہے اورڈاکٹروں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اب آپ نس بندی کا اپریشن کروادیں اورآئندہ بچے پیدا نہ کریں ، اگرشرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہو تومیرے خاوند کوبھی اس پر کوئي اعتراض نہیں اورنہ ہی مجھے ، توکیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
مجھے آپ کی نصیحت درکار ہے ۔
الحمدللہ
فضیلۃ الشيخ علامہ عبدالعزيز رحمہ اللہ
تعالی سے تقریبا اس سے ملتا جلتا سوال کیا گیا توان کا جواب تھا :
اس اّپریشن میں کوئي حرج نہیں ، جب ڈاکٹر یہ فیصلہ کریں کہ اب اس کا مزید اولاد
پیدا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ، اورخاوند اس کی اجازت دے تواس میں کوئي حرج
والی بات نہیں ۔ .
