براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا والد کےلیے بیٹے کوعطیہ کرنے کے بعد واپس لینا جائز ہے ؟
الحمدللہ
جب عطیہ واپس لینے میں کوئي مصلحت
ہواوربیٹااسے واپس کرنے کی اسطاعت بھی رکھتا ہوتوایسا کرنا جائز ہے ، کیونکہ نبی
مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( کسی بھی مسلمان مرد کے لیے جائز نہيں کہ وہ عطیہ دینے کے بعد اسے واپس لے لیکن
والد اپنے بیٹے کودیےگئے عطیہ کوواپس لے سکتا ہے ) ۔
اسے امام احمد اورابوداود ، امام ترمذی ، نسائي ، ابن ماجہ ، نے روایت کیا ہے
اورامام ترمذی ابن حبان اورامام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے ۔ .
