براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی کے اسم ” الحیي ” کا معنی کیا ہے ؟
الحمد للہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کو حیاء کے وصف سے متصف کیا ہے ، اللہ
تعالی کی حیاء کا فہم ادراک نہیں کرسکتی اور نہ ہی عقلیں اس کی کیفیت تک پہنچ سکتی
ہیں ، اللہ سبحانہ وتعالی حیاء والا کرم وجود اورجلال کامالک ہے ، اللہ تبارک
وتعالی اپنے حلم وکرم اور رحمت وکمال اور کرم کی بنا پر اپنے بندے کی ہتک اوراسے
ذلیل کرنے سے حیاء کرتا ہے ، اور پھر اللہ سبحانہ وتعالی اس شخص کے ہاتھوں کوجواس
کی طرف پھیلاتاہے خالی لوٹانے سے حیاء کرتاہے ، اور اللہ سبحانہ وتعالی حیاء کرنے
والوں سے محبت کرتا ہے ۔
ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :
وہ اللہ عزوجل حیاء والاہے کہ اپنے بندے کو علانیہ گناہ کرنے پربھی بے عزت نہيں
کرتا ، لیکن اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اس لۓ کہ وہ پردہ پوشی کرنے والا ( ستیر ) اورگناہوں
کوبخشنے والا ہے ۔ .
