براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی کے اسم ” الرفیق ” کا معنی کیا ہے ؟
الحمد للہ
بیشک اللہ تعالی اپنے بندوں کے ساتھ بہت ہی رفیق ( مہربان ) ہے اوروہ اپنے افعال میں بھی رفیق ہے ، اس نے سب مخلوقات کوبتدریج حکمت اورمہربانی کے ساتھ ایک
ایک چیز کرکے پیدافرمایا ، باوجود اس کے وہ انہيں ایک لحظہ میں پیدا کرنے پر قادر تھا ، توجوبھی شریعت پر غور فکر اورتدبر کرے گا وہ کس طرح ایک ایک چيز
کرکے لاتی ہے تو وہ اسے اللہ تعالی کی رفق ومہربانی پر شاھد پاۓ گا ۔
اور اللہ عزوجل بہت ہی مہربان ہے وہ جلد بازی نہیں کرتا کیونکہ جلد بازی تو وہ کرتا ہے جسے کسی چیز کے ختم ہوجانے کا ڈر ہو ، لیکن وہ جس کے قبضہ اورملکیت
میں سب کچھ ہو وہ اس میں جلد بازی نہيں کرتا ۔
ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :
اوروہ اللہ تعالی مہربان ہے اور مہربانی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے بلکہ انہیں اپنی مہربانی سے ان کی خواہش سے بھی زیادہ عطا فرماتا ہے ۔ .
