براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی کے اسم ” المتین ” کا معنی کیا ہے ؟
الحمد للہ
اللہ سبحانہ وتعالی ذوالقوۃ المتین : یعنی سخت قوت و اقتدار والا ۔
اوروہ اللہ تعالی قوت شدیدہ کا مالک ہے جوکہ منقطع نہی ہوتی ، اورنہ ہی اسے
افعال میں کسی قسم کی کوئ مشقت و دشواری اورتھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اوراللہ سبحانہ وتعالی ایسی قوت بالغہ کا مالک ہے جو کہ ان افعال میں نقص کا شکار
نہیں ہوتی اورنہ ہی ختم ہوتی ہے ، اللہ تعالی ان عیوب اور نقائص سے بلندو بالا اور
منزہ ہے ۔ .
