براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اگر كوئى شخص اپنى بيوى كو كہے: ان شاء اللہ ميں تجھے طلاق دے كر اپنے آپ كو راحت و سكون دوں گا، ليكن اس كے علاوہ كچھ اور نہ بولے تو كيا يہ طلاق شمار ہوگى، حالانكہ اس كى نيت طلاق دينے كى نہ تھى بلكہ صرف وہ اسے ڈرانا دھمكانا چاہتا تھا؟
الحمد للہ:
آدمى كا اپنى بيوى كو يہ كہنا كہ:
” ان شاء اللہ ميں عنقريب تجھے طلاق
دے كر اپنے آپ كو سكون و راحت دونگا ” طلاق شمار نہيں ہوگى بلكہ يہ تو آئندہ مستقبل
ميں طلاق دينے كى دھمكى اور وعدہ ہے، اس ليے بعد ميں جب وہ طلاق دے گا تو طلاق
ہوگى.
واللہ اعلم .
