براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا دانتوں سے نکلنے والا خون روزہ فاسد کرتا ہے کہ نہيں ؟ اوراگر کوئي انسان کسی دوسرے کو زد کوب کرے جس سے اس کے دانتوں سے خون جاری ہوجائے توکیا روزے پرکچھ اثر ہوگا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
الحمد للہ
دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے
، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 ) ۔
لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا
توروزہ ٹوٹ جائے گا ۔
واللہ اعلم .
