براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
ہوائى جہاز كے پائلٹ كى ملازمت اور رہائش سعودى عرب ميں ہے، اور ايك دوسرے ملك ميں اس كا مكان ہے جہاں اس كى بيوى اور بچے رہائش پذير ہيں، وہ وقتا فوقتا ان كے پاس جاتا رہتا ہے وہاں وہ نماز كيسے ادا كرے گا ؟
الحمد للہ:
احتياط يہى
ہے كہ وہ سفر كى رخصت پر عمل نہ كرے، نہ تو سعودى عرب ميں، اور نہ ہى اپنے ملك ميں،
گويا كہ اس كے دو وطن ہيں، تو اس وقت ہم اسے يہى كہينگے كہ آپ رخصت پر عمل نہ كريں،
نہ تو ملازمت كى جگہ اور نہ ہى اپنے اہل وعيال كى رہائش والى جگہ.
