كيا قبرستان كے شروع ميں ايك بار ہى مردوں كو سلام كرنا ( يعنى قبرستان والى دعا پڑھنا ) كافى ہے ؟


الحمدللہ:

يہى كافى ہے اور اس طرح زيارت ہو
جاتى ہے، اور اگر قبريں دور دور ہوں تو پھر سب طرف سے قبروں كى زيارت كرنے ميں كوئى
حرج نہيں.

ديكھيں: كتاب

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ
الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 335 ).

اور شيخ رحمہ اللہ تعالى سے يہ بھى
سوال كيا گيا كہ:

كيا قبروں كى زيارت كرتے وقت زائر كے
ليے اس قبر تك پہنچنا مشروع ہے جس كى زيارت كرنا مقصود تھى؟

تو شيخ رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا:

پہلى قبر كے پاس ہى كافى ہے، اور اگر
وہ اس قبر تك جانا چاہے جس كى زيارت كرنا مقصود ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں ہے.