براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا قرآن مجید پڑھا کر معاوضہ لینا جائز ہے ؟
الحمد للہ
لجنۃ دائمۃ ( مستقل فتوی کمیٹی ) سے تعلیم قرآن کی اجرت کے جوازکے معلق سوال کیا گيا تو اس کاجواب تھا :
جی ہاں علماء کرام کے صحیح قول کے مطابق تعلیم قرآن کا معاوضہ لینا جائز ہے جس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی فرمان ہے :
( سب سے بہتر اورحق معاوضہ جو تم لیتے ہو وہ کتاب اللہ کا ہے ) صحیح بخاری ۔
اور ضرورت مند تو اس کا زيادہ مستحق ہے ۔
اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں برساۓ ۔
.
