براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
مندرجہ ذیل حدیث کا درجہ کیا ہے ؟ :
( جسے فقرآجاۓ اوروہ لوگوں سے اس کی شکایت کرتا رہے تواس کا فاقہ ختم نہیں ہوگا ، اورجسے فاقہ آیا تواسے دورکرنے کے لیے اس نے اللہ تعالی سے شکایت کی تو قریب ہے کہ اللہ تعالی اسے جلدی یا دیر میں رزق عطا کردے ) ۔
الحمد للہ
اسے ترمذی حدیث نمبر ( 2326 ) اور ابوداود حدیث نمبر ( 1645 ) نے روایت کیا ہے ۔
اور امام حاکم ( 1 / 566 ) اور ترمذي رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا اورامام ذھبی نے
بھی اس کی موافقت کی ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .
