براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا مرد پر کے لیے بھی عقد نکاح میں ولی کا ہونا واجب ہے ، اگر جواب اثبات میں ہو تو کیا مرد کا کوئي بھی قریبی شخص اس کا ولی بن سکتا ہے ؟
الحمدللہ
مرد کےلیے عقد نکاح کے وقت ولی کا ہونا واجب
نہيں ، بلکہ مرد تو خود اپنے نکاح کا ذمہ دار ہے ، لیکن عورت عقد نکاح میں ولی کی
محتاج ہے اوراس کا نکاح ولی کے بغیر نہیں ہوتا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے :
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( جوعورت بھی ولی کے بغیر نکاح کرے تواس کا نکاح باطل ہے باطل ہے باطل ہے ) سنن
ترمذی حدیث نمبر ( 1102 ) سنن ابوداود حدیث نمبر ( 2083 ) امام ابوداود رحمہ اللہ
تعالی نے اسے حسن قرار دیا ہے ، سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 1879 ) ۔
لیکن اگر مرد مجنون یا بے عقل اورکم عقل ہو تو اس پر ولی ہوگا ، لیکن جب وہ عقل
مند اورسمجھدار ہو تو اس پر کوئي ولی نہيں ہوگا ۔ .
