میں نے ایک مسلمان عورت سے شادی کی لیکن اس سے جماع نہ کرسکنے کی بناپر میں نے اسے طلاق دے دی ، یہ علم میں ہونا چاہیے کہ میں سو فیصد صحیح ہوں ، بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ اس کا سبب جادو تھا ، مجھے اور میرے والد صاحب کویہ نصیحت کی گئي کہ آپ کسی شیخ کے پاس جائيں جودم کر ے ، اس عالم نے جب عورت کودم کیا تو اس پر کپکی اورشدید قسم کا رعشہ طاری ہوا ، اوریہ واضح تھا کہ اس پر کسی نے جادو کررکھا ہے ۔

پھریہ بھی انکشاف ہوا کہ میرے سسرال والے جادو کے رسیا ہیں اوران کےباطل پر مصر رہنے کی وجہ سے میں نے بیوی کوطلاق دی تھی ، اب میں کوئي ایساحل چاہتا ہوں جومیری اس مشکل کوختم کردے کیونکہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں ، آپ کے تعاون کا شکریہ ۔


الحمد للہ

میرے خیال میں آپ اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوئے شادی میں جلدی کریں ، جب آپ اللہ
تعالی پر توکل کرتے ہوئے یہ کام کریں گے توآپ کوکوئي چيز نقصان نہیں دے گی ۔

اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :

{ اورجوبھی اللہ تعالی پر توکل کرے گا اللہ تعالی اسے کافی ہوگا } الطلاق ( 3 )
۔

لیکن اس باریہ ضروری ہے کہ آپ بیوی اوراس کے خاندان والوں کے حالات کا اچھی طرح
جائزہ کرنے کے بعد شادی کریں ، اورپہلے تجربہ سے عبرت اورسبق حاصل کریں کیونکہ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی فرمان ہے :

( مومن ایک سوراخ سے دو بار نہيں ڈسا جاتا ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6133 ) ۔

اورشائد عدم پریشانی یہی ہے اورجوسوال سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ علت آپ کی بیوی
میں تھی نہ کہ آپ میں ، اورہم آپ سے یہ بھی کہيں گے کہ آپ ہرنماز کے بعد اورسونے سے
قبل سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کراپنے آپ کودم کیا کریں ( یعنی یہ سورتیں پڑھنے
کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کراپنے پورے جسم پر ہاتھ پھیریں )

اللہ تعالی ہمیں اورآپ کوہر قسم کے بیماری اوربرائي سے محفوظ رکھے ، آمین یا رب
العالمین ۔

واللہ اعلم .