اگر كوئى شخص ماہ رمضان ميں آخرى دن اسلام قبول كرے تو كيا اس پر فطرانہ فرض ہو گا ؟

الحمد للہ:

” جى ہاں اس كے ليے فطرانہ كى ادائيگى
كرنا فرض ہے؛ كيونكہ وہ مسلمانوں ميں شامل ہے، اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما كى
حديث ميں آيا ہے كہ:

” نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر
مسلمان آزاد اور غلام مرد و عورت اور چھوٹے بچے اور بڑے پر ايك صاع كھجور يا جو
فطرانہ فرض كيا ” انتہى

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.