براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا حجاج کرام کا بیک آواز ہوکرتلبیہ کہنا سنت ہے یا کہ ہرشخص کا علیحدہ علیحدہ تلبیہ کہنا ؟
الحمدللہ
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اجتماعی تلبیہ کہنا ثابت نہيں ہے ، بلکہ انس بن
مالک رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( یعنی
حجۃ الوداع میں ) تھے توہم میں سے کچھ تکبریں کہنے والے تھے اورکچھ لاالہ الااللہ
کہنےوالے اورکچھ تلبیہ کہنے والے تھے ۔
تومسلمانوں کے لیے بھی یہی مشروع ہے کہ ہرایک خود ہی تلبیہ کہے اوراس کا کسی
دوسرے سے تعلق نہيں ہونا چاہیے ( یعنی اجتماعی تلبیہ نہیں کہنا چاہیے ) ۔
واللہ اعلم .
