براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے { ولہ المثل الاعلی فی السماوات والارض } کیا المثل تشبیہ کے معنی میں ہے ؟
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وبعد :
{ المثل الاعلی } یا معنی ہروجہ اوراعتبار سے وصف اعلی ہے ، وہ اللہ سبحانہ وتعالی ہراعتبارسے صفات کمال سےموصوف
ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کے ارشاد کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
{ اس کی مثل کوئ نہیں اوروہ سننےاوردیکھنے والا ہے } الشوری ( 11 )۔
اوراللہ تبارک وتعالی کافرمان کچھ اس طرح ہے :
{ آپ کہہ دیجۓ کہ وہ اللہ ایک ہی ہے ، اللہ تعالی بے نیاز ہے ، نہ اس سے کوئ پیداہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ، اور نہ ہی اس کا کوئ ہمسر ہے } الاخلاص
( 1 – 4 ) ۔
اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے
.
