براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اگر بیوی اسلام قبول کرنے سے انکار کردے توکیا اسے طلاق دینی واجب ہے ؟
الحمد للہ
اگر تو آپ کی بیوی اہل کتاب ( یعنی یھودیہ یا نصرانیہ ) ہے توآپ پر اسے طلاق دینا
واجب نہیں ، بلکہ آپ اسے بدستور اپنی بیوی بنا کر رکھ سکتے ہیں ایسا کرنا مباح
اورجائز ہے ۔
لیکن اگر وہ کسی اوردین پر ہو یا پھر بے دین ہو تو صرف آپ کے قبول اسلام سے ہی
آپ دونوں کے مابین علیحدگي ہوجائے گی ، کیونکہ مسلمان شخص کے لیے مشرکہ عورت سے نکاح
کرنا جائز نہیں ، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ نکاح نہیں بلکہ زنا شمار ہوگا ۔
واللہ اعلم .
