براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
پچھلے برس والد صاحب نے حج کیا ، وہ بہت سخت بیمار تھے جس کی وجہ سے احرام کی چادریں نہ پہن سکے اب ان پرکیا واجب ہے ؟
الحمد للہ
جب کوئي حاجی بیماری یا سردی وغیرہ کی وجہ سے ضرورت کی بناپر اپنے لباس میں ہی
احرام باندھ لے توشرعی طور پراسے اس کی اجازت ہے ، اورسلے ہوئے کپڑے کی وجہ سے اس پرواجب
ہوگا کہ وہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ، اورہرمسکین کوعلاقے کی
غذا کا نصف صاع دیا جائے گا ، یا پھر وہ ایک بکرا جوقربانی کے قابل ہوذبح کرے ۔
اوراسی طرح اگروہ سرڈھانپ لے تویہی حکم ہوگا ، اورکسی بھی جگہ روزے رکھنے سے
ادائيگي ہوجائے گی ، لیکن کھانا کھلانا اوربکرا ذبح کرنے کی جگہ صرف حرم مکہ کی
حدود ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ان کی آل اور ان کے صحابہ پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .
