براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کتے والے گھر میں قرآن مجید پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟
الحمد للہ
اس میں کوئ حرج نہیں لیکن کتے کوگھر سے نکالنا واجب اور ضروری ہے ، لیکن تین حالتوں
میں کتا رکھا جا سکتا ہے جو کہ یہ ہیں: شکار ، جانوروں ، اور کھیتوں پر رکھوالی کے
لۓ ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
( جس نے شکار ، جانوروں اور کھیت کی رکھوالی کے علاوہ کتا رکھا ہر دن اس کے اجر
میں سے دوقیراط کمی ہوتی ہے ) صحیح بخاری ، مسلم ۔
اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے .
