براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
حدیث ( حبب الی من دنیاکم النساء والطیب ، وجعلت قرۃ عینی فی الصلاۃ ) مجھے تمہاری دنیا میں سے عورتیں اور خوشبوپسندیدہ بنائ گئ ہیں اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھی گئ ہے ، کا صحت کے اعتبار سے کیا درجہ ہے ؟
الحمد للہ
یہ حدیث صحیح ہے ، امام نسائ رحمہ اللہ تعالی نے انس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہ سے
بیان کی اور امام حاکم رحمہ اللہ تعالی نے ( 2 / 174 ) اسے صحیح کہا اور ذھبی رحمہ
اللہ تعالی نے بھی موافقت کی ہے ۔
اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی نے فتح الباری ( 3 / 15 ) اور ( 11 / 345 )
میں صحیح کہا ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .
