براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
مسلمانوں پر روزے کس سال فرض کیے گئے ؟
الحمد للہ
رمضان المبارک کے روزے دو ھجری میں فرض کیے گئے ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی زندگي میں نوبرس رمضان المبارک کے روزے رکھے ۔
امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نورمضان المبارک کے روزے رکھے ، اس لیے کہ ھجرت
کے دوسرے سال شعبان میں رمضان المبارک کے روزے فرض ہوئے تھے اورنبی صلی اللہ علیہ
وسلم گیارہ ہجری ربیع الاول کے مہینے میں فوت ہوئے تھے اھـ ۔ دیکھیں المجموع ( 6 /
250 ) ۔
واللہ اعلم .
