براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
كيا سمندر ميں گمشدہ شخص پر قاضى كا اسے مردہ قرار دينے كے بعد نماز جنازہ ادا كى جائےگى ؟
الحمد
للہ :
ہم نے يہ سوال
فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب
مندرجہ ذيل تھا:
سب تعريفات اللہ رب العالمين كے ليے
ہيں، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے
صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے:
جى ہاں جب قاضى نے اس پر موت كا حكم
لگا ديا ہے تو اس كى نماز جنازہ ادا كى جائےگى، كيونكہ ہمارے ليے ظاہر كے علاوہ كچھ
نہيں، تو جس طرح جب قاضى اس كى موت كا حكم صادر كر دے تو اس كا مال بطور وراثت
تقسيم ہو گا، اور اس كى بيوى عدت گزار كر شادى كے ليے حلال ہو گى، اور اسى طرح اس
كى نماز جنازہ بھى …
