براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اللہ تعالی مجھے معاف فرمائے ، میں نے سگرٹ نوشی ترک کردی ہے اورسات رجب سے شعبان کے آخر تک روزے رکھتا رہا ہوں ، اورپھررمضان اورشعبان میں فرق بھی نہيں کیا کیونکہ اس میں بہت سے مختلف فتوی پائے جاتے ہیں ، آپ اس کی وضاحت فرمائيں ؟
الحمد للہ:
اس اللہ سبحانہ وتعالی کا شکر
اورتعریف ہے جس نے آپ کو یہ حرام کام ترک کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے ، ہم اللہ
تعالی سے دعا گوہیں کہ وہ ہمیں اورآپ کو موت تک اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرمائے ،
آمین ۔
آپ کا روزوں میں شعبان اوررمضان
کوایک ساتھ ملانا جائز تھا ، اورآپ نے اس فعل سے سنت پر عمل کیا ہے ۔
آپ اس کی مزید تفصیل کے لیے سوال
نمبر ( 13726 ) اور(
26850 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .
