براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
میں نے اپنی بیوی سے اسلامی طریقہ کے مطابق شادی کی ، اورمیرے بھائي نے شہریت حاصل کرنے کےلیے اس سے عرفی اور کاغذی نکاح کرلیا ، میری بیوی کو خدشہ ہے کہ کہیں یہ حرام نہ ہو ، ہم ہروقت اسی بارہ میں مناقشہ کرتے رہتے ہیں ، میری بیوی اس میں بہت پریشان ہے ، گزارش ہے کہ آپ اس مسئلہ کی وضاحت کریں ؟
الحمدللہ
جب آپ کا نکاح پہلے اورشرعی شروط کے ساتھ ہوا
ہے توپھر بیوی آپ کی ہے اورآپ کے بھائی کا نکاح باطل ہے ، جس کا کوئي اعبتار نہيں
ہوگا ، آپ کے بھائي پر واجب ہے کہ اپنے کیے پر اللہ تعالی کے ہاں توبہ کرے ۔
اورآپ دونوں پر بھی واجب ہے کہ اگر آپ نے اس میں اس کا تعاون کیا ہے تو آپ دونوں
بھی توبہ کریں ، اورآپ کی بیوی کومطمئن رہنا چاہیے کہ جب اس میں شرعی طور پر شروط
پوری کے ساتھ وہ نکاح ہوا ہے توآپ دونوں کا نکاح صحیح ہے ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی سیدھے راستہ کی راہنمائی کرنے والا ہے ۔
واللہ اعلم .
