براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
كيا نفلي سعي كرني جائز ہے ؟
الحمدللہ
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں :
نفلي سعي كرنا جائز نہيں اس ليے كہ سعي صرف حج يا عمرۃ ميں ہي كرنا مشروع ہے اس
كي دليل مندرجہ ذيل فرمان باري تعالى ہے :
{يقينا صفا اور مروہ اللہ تعالى كي نشانيوں ميں سے ہيں اس لئے بيت اللہ كا حج
وعمرہ كرنے والے پر ان كا طواف كرلينے ميں بھي كوئي حرج نہيں ،اپني خوشي سے بھلائي
كرنے والوں كا اللہ تعالى قدر دان ہے اور انہيں خوب جاننے والا ہے } البقرۃ ( 158 ) .
