جب حاجي طواف افاضہ كرے اوراس كا ايك چكرلگانا بھول جائے اور مسجد حرام سے باہر نكل كراسے علم ہوكہ اس كا ايك چكر باقي ہے توكيا حكم ہوگا ؟

الحمد
للہ :

جب حاجي طواف
افاضہ كرے اور ايك چكر بھول جائے اور مدت لمبي ہو گئي تو اسے طواف دوبارہ كرنا ہوگا
، ليكن اگر وقت زيادہ نہيں گزرا بلكہ جلد ياد آگيا توبھولا ہوا چكر لگالے .

اللہ تعالي ہي توفيق بخشنے والا ہے
اللہ تعالي ہمارے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم اور ان كي آل اور صحابہ كرام پر اپني
رحمتيں نازل فرمائے .