براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
ایک شخص نے عقد نکاح کیا اورفوت ہوگیا ، فوتگی سے قبل اس نے کچھ مہر ادا کردیا ، اس پر مہر سے بھی زيادہ قرض بھی ہے اس کے باقی مہر میں وارثوں کو کیا کرنا چاہیے ؟
الحمدللہ
ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح
عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توان کاجواب تھا :
باقی مہربھی اس کے دوسرے قرض کے ساتھ ہی رکھا جائے گا ، جومہر وہ پہلے ادا کرچکا
ہے وہ اس عورت کا ہے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔ .
