براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
كيا عورت كے ليے پاؤں ميں سونے كے پازيب پہننا جائز ہيں ؟
الحمد للہ:
عورت خوبصورتى كے ليے پنڈلى ميں
پازيب پہن سكتى ہے، ليكن وہ اجنبى اور غير محرم مردوں كے سامنے اسے حركت نہيں دے
سكتى تا كہ يہ ان كے سامنے ظاہر نہ ہو، جيسا كہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
﴿ اور وہ اپنے پاؤں زور زور سے زمين
پر نہ مار كر نہ چليں كہ ان كى پوشيدہ زينت معلوم ہو جائے ﴾النور ( 31 ).
