براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
کیا عورت غسل جنابت کرنے سے قبل اپنا دودھ بچے کوپلا سکتی ہے ؟
الحمدللہ
عورت کا غسل سے قبل بچے کو دودھ پلانا جائز
ہے چاہے وہ غسل جنابت یاحیض یا پھر نفاس کے بعد والا غسل ہو ، ان حالات میں بچے کو
دودھ پلانے کے لیے غسل کرنے کی کوئي دلیل نہیں ملتی ۔
بلکہ نماز اورہروہ عبادت جس کے لیے طہارت کرنا واجب ہے غسل جنابت کرنا بھی واجب
ہے ، اورحیض اورنفاس والی عورت کوجب حیض یا نفاس ختم ہوتوان عبادات کے لیے غسل کرنا
واجب ہوگا ، اوراس لیے بھی غسل کرنا واجب ہے تا کہ وہ اپنے خاوند کی وطئی کے لیے
حلال ہوسکے ۔
اسی طرح نفاس اورحیض والی عورت قرآن مجید کے علاوہ ہرچيز کو چھو سکتی ہے صرف
مصحف چھونا حرام ہے ۔
واللہ اعلم .
