براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
جب کوئي شخص مجھے اپنی قربانی ذبح کرنے میں وکیل بنائے توکیا چاندنظرآنے کےبعد میرے لیےبال مونڈنے جائز ہيں ؟
الحمد للہ
جی ہاں ایسا کرنا جائز ہے ، اس لیے کہ بال اورناخن کاٹنے کی حرمت توصرف قربانی کرنے
والے ساتھ خاص ہے ، اورقربانی کرنے والے وہ ہے جس نے اپنے مال سے قربانی خریدی ہے ،
اورجسے ذبح کرنے کا وکیل بنایا جائے اس پراس طرح کی کوئي چيز لازم نہيں آتی ۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
وکیلوں پرکچھ نہیں کیونکہ وہ قربانی ذبح کرنے والے نہيں ہیں ، بلکہ قربانی والے
تووہ ہیں جنہوں نے انہیں وکیل بنایا ہے یعنی ان کے موکل ۔ اھـ
دیکھیں : فتاوی اسلامیۃ ( 2 / 316 ) ۔
واللہ اعلم .
