مجھے علم ہے کہ عورت کے لیےایک دن اور رات کا سفرمحرم کے بغیر کرنا حرام ہے ، کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اسے جہاز تک محرم پہنچا آئے اورجہاز سے اترتے وقت دوسرا محرم اسے لے آئے ؟

یہ سارا سفردس گھنٹے میں ہوگا

الحمدللہ

عورت کے لیے بغیرمحرم کے سفرکرنا جائز نہيں
اس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمندرجہ ذیل فرمان کا عموم ہے :

( اللہ تعالی اورآخرت کے دن پرایمان رکھنے والی عورت کےلیے محرم کے بغیرسفرکرنا
حلال نہيں ) ۔

اورمحرم کی موجودگی کا ھدف اورمقصد عورت کی حفاظت اوردیکھ بھال اوراس کےمعاملہ
کونپٹانا ہے اورخاص کرجب کوئي نقصان دینے والے معاملات پیدا ہوجائيں ، اورسفرتواس
سے بھرا پڑا ہے اس میں مدت کونہيں دیکھا جائےگا بلکہ لوگ جسے سفر کہتے ہیں وہ اسی
طرح ہے ، اوراس وقت اس پرسفرکے احکامات لاگو ہونگے ۔

آپ محارم کے احکام کی مزید تفصیل دیکھنے کےلیے سوال نمبر (
5538 ) کے جواب کا مطالعہ
ضرور کریں ۔

واللہ اعلم .