براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اسلام سے مرتدہونے کے بعد ایک عورت نے نصرانی سےشادی کرلی اوربعد میں اسلام کی طرف لوٹنے کے بعد نصرانی کوچھوڑ دیا تواس عورت کی عدت کتنی ہوگی تا کہ کسی دوسرے شخص سے شادی کرسکے ؟
الحمد للہ
ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے
پیش کیا توان کا جواب تھا :
سوال : کیا اس کے ساتھ مجامعت کی ہے ؟
جواب : جی ہاں اس عورت کے ساتھ مجامعت کی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ کا جواب : – راجح قول کے مطابق – اس کی عدت ایک حیض ہوگی ، اورایک
قول یہ بھی ہے کہ وہ تین حیض عدت گزارے لیکن راجح قول یہی ہے کہ وہ ایک حیض ہی
گزارے گی ، اس لیے کہ اس کا نصرانی سے شادی کرنا صحیح تھا کیونکہ وہ خود بھی اسلام
سے مرتد ہوچکی تھی ۔ .
