ہم مزدلفہ میں رات بسرنہ کرسکے کیونکہ ہمیں راستے کےعلاوہ کہیں اورجگہ میسرنہ آسکی اورراستے میں وقوف کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہيں لھذا ہم منى روانہ ہوگئے , توكيا ہم پر كوئى چيز لازم آتى ہے ؟

الحمد
للہ :

شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں :

اگر كوئى شخص مزدلفہ ميں جگہ نہ پائے ياپھراسے فوجى وہاں ركنے سے منع كرديں تو
اس پركوئى حرج نہيں كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے :

(لھذا تم استطاعت كے مطابق اللہ تعالى كا تقوى اختياركرو) .

اور اگر اس نے سستى كى بنا پر ايسا كيا ہے تو اس كے ذمہ توبہ كےساتھ ساتھ دم بھي
لازم آتا ہے . اھ¬ .