براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
مسلمان عورت کی کسی غیر مسلم سے شادی کا حکم کیا ہے ، اورخاص کر جب شادی کے بعد اس غیر مسلم کے مسلمان ہونے کی امید ہو ؟
بہت سی مسلمان عورتیں یہ دعوی کرتی ہیں کہ ان کے لیے غالب طور پر مسلمانوں میں شادی کے لیے مناسب لڑکا نہیں ملتا ، اوران عورتوں کا غلط راستے پر چلنے کا خدشہ ہے یا پھر وہ بہت ہی شدید قسم کے حالات میں رہ رہی ہوں ؟
الحمدللہ
کتاب و سنت اوراجماع کے اعتبار سے مسلمان
عورت کا کسی بھی غیر مسلم سے شادی کرنا منع ہے ۔
اس کی مزید تفصیل کے لیے آپ سوال نمبر (
689 ) کا جواب ضرور دیکھیں
۔
اوراگر ایسا ہو جائے تو یہ نکاح باطل ہوگا ، نکاح کی وجہ سے جو شرعی احکام لاگو
ہوتے ہیں وہ وہ اس پر لاگو نہیں ہوں گے ، اس نکاح سے جو اولاد پیدا ہوگی وہ غیر
شرعی ہوگی ، اورخاوند کے اسلام کی امید اس حکم کوکچھ بھی بدل نہیں سکتی ۔
واللہ اعلم .
