براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
سوال: نمازی قیام کے دوران سجدے کی جگہ پر نظر رکھتا ہے، اور رکوع اور سجدہ کے دوران کس جگہ پر نظر رکھے؟
الحمد للہ:
نمازی رکوع کے دوران اپنے سجدے کی جگہ پر نظر رکھے، جبکہ تشہد کے
دوران انگلی کے اشارے والی جگہ پر رکھے، اور سجدے کی حالت میں آنکھوں کے سامنے
والے زمین کے حصے پر نظر رکھے۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی درود و سلام نازل فرمائے
ہمارے نبی محمد ، انکی اولاد، اور صحابہ کرام پر
واللہ اعلم.
