میں نے اسلام قبول کرنے کے دو ماہ بعد ایک مسلمان شخص سے شادی کرلی ، لیکن مجھے نکاح کی شروط کا علم نہیں تھا ، میں نے عدالت میں نکاح کیا اورمیرا کوئي ولی نہیں تھا ، توکیا یہ عقدنکاح صحیح ہے ، میرا خاوند تجدید نکاح نہیں کروانا چاہتا اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

الحمدللہ

خاوند کوتجدید نکاح پرآمادہ کرنا ضروری ہے
کہ ولی کی طرف سے نکاح کی اجازت ہو اورخاوند اسے قبول کرے ۔

آپ اپنے خاوند سے اجتناب کرنا برداشت کریں اوراس سے علیحدہ ہوجائیں جب تک کہ وہ
تجدید نکاح نہیں کرتا ۔

اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ، آپ مزيد تفصیل کے لیے سوال نمبر (
2127 ) اور (
6122 ) کے جوابات کا بھی
مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .