براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اگر كوئى شخص باوضوء ہو اور اپنے پيٹ ميں ہوا پھرنے كى گڑگڑ سنے ليكن ہوا خارج نہ ہوئى ہو تو اس كا حكم كيا ہے، آيا وہ باوضوء ہے يا كہ اس كا وضوء ٹوٹ گيا ؟
الحمد للہ:
اگر شخص باوضوء ہو اور اپنے پيٹ ميں
ہوا پھرنے كى آواز سنے تو اس سے وضوء نہيں ٹوٹتا جب تك كہ ہوا خارج نہ ہو، كيونكہ
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
” تم ميں كوئى ايك جب اپنے پيٹ ميں
كچھ گڑبڑ پائے اور اسے اشكال پيدا ہو كہ آيا اس كى ہوا خارج ہوئى ہے يا نہيں تو وہ
اس وقت تك مسجد سے نہ نكلے جب تك وہ آواز نہ سن لے، يا پھر بدبو نہ پا لے ”
صحيح مسلم ( 1 / 190 ) .
