براہ کرم عطیہ دے کر ہمارے کام کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اگر کوئی نماز کو اول وقت سے اتنا مؤخر کرتا ہے کہ نماز کا وقت نکلنے سے پہلے ادا کرلیتا ہے، تو کیا اس کے بارےمیں ایسی کوئی دلیل ہے کہ ایسے شخص کی دعا قبول نہیں ہوتی؟
الحمد للہ:
اس سوال کے بارے میں فضیلۃ الشیخ عبد
اللہ بن قعود حفظہ اللہ نے ہمیں جواب دیا، جسکا خلاصہ یہ ہے کہ:
الحمد للہ:
ہمیں اس قسم کی کوئی دلیل نہیں معلوم
، ویسے دعا اللہ تعالی کبھی مصیبت میں پھنسے ہوئے شخص کی بھی قبول کرلیتا ہے، چاہے
کافر ہی کیوں نہ ہو۔
اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے۔.
