میں اپنی والدہ کے چچازاد کے بارہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آیا وہ میرا محرم ہے کہ نہیں ؟

الحمد
للہ :

آپ کی والدہ کا
چچازاد آپ کی والدہ کا محرم نہیں چہ جائکہ آپ کا محرم بنے ، آپ کے لیے اس سے شادی
کرنا جائز ہے اورآپ اس پر حرام نہیں ۔

محرم کی شروط میں یہ شامل ہے کہ وہ
آپ پرابدی طور پر حرام ہو ، اس کی تفصیل کے لیے آپ سوال نمبر (
5538 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .